کیرالہ میں واقع سبریمالہ مندر میں سبھی عمر کی خواتین کے داخلے کو لے کر سپریم کورٹ نے کہا کہ'سبریمالہ مندر کے فیصلے کے تعلق سے سماعت 3 فروری کو ہوگی'۔
سینئر وکلاء جن میں اندرا جے سنگھ، وی وی گیری اور اروند داتر نے چیف جسٹس آف انڈیا جسٹس ایس اے بوبڈے کی سربراہی والی بینچ کے سامنے اس معاملے کا تذکرہ کیا جس میں وکیلوں کے ذریعہ سپریم کورٹ میں معاملات کو کیسے حل کیا جائے گا اس کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔
اندرا جے سنگھ نے کہا کہ' معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ ان معاملات کو کس طرح حل کیا جائے گا'۔