لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے پیر کے روز کیرل اسمبلی کی کارروائی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے لئے ’سبھا ٹی وی ‘ کا افتتاح کیا۔
برلا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’سبھا ٹی وی ‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں کیرالہ اسمبلی کا خصوصی مقام ہے ۔ انہوں نے اسمبلی کا کام کاج ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ سے لوگوں تک پہنچانے کے لئے کی گئی کوششوں کی بھی تعریف کی۔