سپریم کورٹ میں آج سبریمالا مندرسے متعلق عدالتی نظر ثانی کی درخواست پر سماعت ہونے والی ہے۔
سپریم کورٹ کی نو رکنی ججز کی بینچ اس مقدمے پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ 'عدالت اس معاملے کو جانچے گی، اس معاملے میں مذہبی عقیدہ اور خواتین کے حقوق پر غور کیا جائے گا۔'
سبریمالا مندر مقدمہ: نو رکنی بینچ سماعت کرے گی - سبری مالا مندر کی سماعت
سپریم کورٹ کی نو رکنی ججز کی بنچ سبریمالا مندرمقدمے پر سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس آف انڈیا ایس اے بوبڈے نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ 'عدالت اس مقدمے کو جانچے گی اور اس میں مذہبی عقیدہ اور خواتین کے حقوق پرغور کیا جائے گا۔'
سنہ 2018 ستمبر میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے 1-4 کے فرق سے فیصلہ سناتے ہوئے مندر میں خواتین کے داخلے پر عائد پابندی کو ہٹا دیا تھا۔
بھارت کی جنوبی ریاست کیرالا میں واقع سبریمالا مندر میں جہاں صدیوں سے صرف مردوں کو ہی داخلے کی اجازت ہے۔ اس مندر کے انتظامیہ کا موقف ہے کہ چونکہ 10 سے 50 سال کی عمر کے درمیان خواتین کو حیض آتا ہے اس لیے وہ ’ناپاکی‘ کی حالت میں اس مندر میں نہں جا سکتی ہیں۔
سپریم کورٹ میں درخواست دہندگان نے اس مقدمے کے حق میں دلیل دی کہ یہ روایت بھارت کے آئین میں دی گئی صنفی مساوات کی خلاف ورزی ہے۔
سپریم کورٹ کے اس تاریخی فیصلے کے باوجود مذکورہ مندر میں خواتین کو داخلے کی مندر کے پجاریوں نے اجازت نہیں دی اور یہ کہا گیا کہ سپریم کورٹ برسوں سے چل رہی روایت اور عقیدہ پر اپنا فیصلہ نہیں دے سکتی۔
دوسری جانب بی جے پی اور مودی سرکار نے بھی اس فیصلہ کو عقیدہ کے خلاف بتایا اور اس معاملے پر بڑے پیمانے پر احتجاج بھی ہوئے جس کے بعد دوبارہ سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔
TAGGED:
سبری مالا مندرمعاملہ