اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام کو مدد کرنے کے لیے روس تیار - program

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ان کا ملک پر امن مقاصد کے لیے سعودی عرب کے ایٹمی پروگرام میں مدد فراہم کرنے کے لیے دلچسپی رکھتا ہے۔

Russia

By

Published : Mar 5, 2019, 10:41 AM IST

سعودی دار الحکومت ریاض میں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ انہوں نے سعودی حکام کے ساتھ شامی بحران، یمن جنگ کے علاوہ شدت پسندی اور عسکریت پسندوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مزید بڑھانے میں گہری دلچسپی لے رہا ہے۔روس نے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کےدرمیان ثالثی کا کردار ادا کرنےکی پیشکش کی، تاہم دونوں فریقین تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک شام میں سیاسی عمل کے فروغ کے لیے آئینی کمیٹی کے قیام کی کوشش کررہا ہے۔ دمشق میں سیاسی قیادت کے تعین کا اختیار صرف شامی عوام کو ہے۔

دریں اثناء عادل الجبیر نے کہا کہ لاوروف کے ہمراہ سعودی روس کےباہمی تعلقات اور ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ شامی دار الحکومت دمشق میں سعودی سفارتخانہ دوبارہ کھولنا قبل از وقت بات ہے،اور سفارتخانے کو دوبارہ کھولنا شام میں سیاسی عمل میں پیشرفت پر منحصر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب شامی سالمیت اور سیاسی عمل کی اہمیت پر زور دیتا آرہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details