اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سڑک حادثے میں چار ہلاک، متعدد زخمی - روس میں بس کی بھیانک ٹکر

روس میں بس اور کار میں بھیانک تصادم کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد کے ہلاک اور 30 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

روس میں بس کی بھیانک ٹکر میں دو بچوں سمیت چار ہلاک

By

Published : Aug 8, 2019, 11:44 AM IST

Updated : Aug 8, 2019, 3:45 PM IST

روس کے جنوبی شہر نوووروسیسک کے قریب ایک بس اور کار کے درمیان زبردست ٹکر میں دو بچوں سمیت چارافراد کی موت ہوگئی جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق یہ حادثہ روس کے صوبہ کریسنوڈار کے نوووروسیسک شہر کے قریب پیش آیا۔

ریجنل ایمرجنسی سروس کے ترجمان نے کہا کہ 'نوووروسیسک شہر کے قریب بس اور کار کی ٹکر میں چار افراد کی موت ہوگئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے'۔

روس کی انکوائری کمیٹی کی ایک علاقائی ٹیم نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات کا پرہ نہیں چلا ہے، جبکہ ایک ٹیم جائے واردات پر بھیج دی گئی ہے، جو اس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔

Last Updated : Aug 8, 2019, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details