اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ڈالر کے مقابلے روپیہ دو پیسے مضبوط - کرنسیوں کے مقابلے ڈالر

دنیا کی دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے ڈالر کے نرم پڑنے کی وجہ سے انٹر بینکنگ کرنسی مارکیٹ میں آج روپیہ دو پیسے کے اضافے کے ساتھ 74.88 روپے فی ڈالر سطح پر آگیا۔

Rupee two paise stronger against dollar
ڈالر کے مقابلے روپیہ دو پیسے مضبوط

By

Published : Aug 17, 2020, 4:44 PM IST

بھارتی کرنسی تین دن میں 12 پیسے کمزور ہونے کے بعد مضبوط ہوئی ہے، گزشتہ کاروباری دن میں یہ پانچ پیسے کی گراوٹ سے 74.90 روپے فی ڈالر رہی تھی۔

آج کاروبار کی ابتداء سے ہی روپیہ مضبوط رہا ہے، یہ آج چار پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.86 روپے فی ڈالر کی سطح پر کھلا اور دن بھر یہ 74.78 روپے فی ڈالر اور 74.90 روپے فی ڈالر کے درمیان ہی برقرار رہا۔

کاروبار کے اختتام پر یہ دو پیسے کی مضبوطی کے ساتھ 74.88 روپے فی ڈالر کی سطح پر بند ہوا، دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس میں نرمی سے روپیہ کی مضبوطی میں مدد ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details