اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ: آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری، بس ڈپو کے اطراف 144 نافذ

تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری ہے۔ ڈرائیورز و کنڈکٹرز مسلسل پانچویں دن بھی احتجاج و مظاہر کر رہے ہیں اور ملازمین یونین نے احتجاج میں مزید شدت پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

By

Published : Oct 9, 2019, 3:18 PM IST

بس ملازمین کے احتجاج میں مزید شدت لانے کے انتباہ کے پیش نظر حکومت نے بس ڈیپوز کے اطراف و اکناف میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے اہم ڈپوز پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی ہے۔

حکومت آر ٹی سی خانگی ڈرائیورز کی خدمات حاصل کرتے ہوئے عوام کی آمد و رفت کو یقینی بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے۔

حالانکہ آر ٹی سی ملازمین کے اس احتجاج کی وجہ سے عوام کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دسہرہ تہوار کے بعد اپنے آبائی مقامات سے حیدرآباد لوٹنے والے مسافروں کو سفر کے لیے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ آمد و رفت کے لیے انہیں آر ٹی سی بسوں میں بھی خطیر رقم کرائے کے طور پر ادا کرنی پڑ رہی ہے۔

آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال جاری

اس موقع پر پرائیویٹ ٹور آپریٹرز بیرون ریاست اور اضلاع کے سفر کے لیے تین سے چار گنا زائد کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details