ہفتہ کی صبح ساڑھے پانچ بجے سے عوام کی سہولت کے لئے ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل چلائی جارہی ہے۔ یہ ٹرینیں 11.30 بجے شب تک چلائی جائیں گی۔
آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال: حیدرآباد میں ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل - حیدرآباد میٹرو ریل نے ٹرین خدمات میں اضافہ کا فیصلہ کیا
تلنگانہ بھر میں آرٹی سی ورکرس کی ہڑتال جاری ہے۔ ریاستی دارالحکومت حیدرآباد میں ہڑتال کے سبب عوام کو دشواریوں کے پیش نظر حیدرآباد میٹرو ریل نے ٹرین خدمات میں اضافہ کا فیصلہ کیا جس کے مطابق ہر ساڑھے تین منٹ میں حیدرآباد میں میٹرو ریل چلائی جارہی ہے۔
حیدرآباد میں ہر ساڑھے تین منٹ میں ایک میٹرو ریل
میٹرو ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے اس میں سفر کرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی ہے کیوں کہ آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کے نتیجہ میں عوام کو اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے میں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔
تاہم میٹرو ٹرینوں میں اضافہ نے ان کی مشکل میں کسی حد تک کمی کی ہے۔ میٹرو اسٹیشنوں میں ٹکٹس کے اضافی کاونٹرس قائم کئے گئے ہیں۔ پُرہجوم علاقوں میں مسافرین کو کسی بھی قسم کی دشواری سے بچانے کے لئے اضافی اہلکاروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔