اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

چھ نئے این آئی ٹی مستقل کیمپس کی تعمیر کے لیے 4371 کروڑ کی منظوری - rs 4371.90 crore approved for 6 proposed national institute of technology

ملک کے چھ نئے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (این آئی ٹی )کے مستقل کیمپس کی تعمیر کے لیے کابینہ نے بدھ کو چار ہزار 371کروڑ روپئے کی منظوری دی ہے۔

Rs 4371.90 crore approved for 6 proposed National Institute of Technology
چھ نئے این آئی ٹی مستقل کیمپس کی تعمیر کے لیے 4371 کروڑ کی منظوری

By

Published : Jan 22, 2020, 8:32 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 1:02 AM IST

وزریراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ میں اسے منظوری دی گئی ۔اطلاعات ونشریات کےوزیر پرکاش جاؤڈیکر نے صحافیوں کوبتایاکہ اروناچل ،ناگالینڈ ،پڈوچیری ،میزرورم ،میگھالیہ ،دہلی وغیرہ میں ان انسٹی ٹیوٹس کے مستقل کیمپس قائم کیے جارہے ہیں ۔ پہلے این آئی ٹی کے لیے 250،250 کروڑیعنی کل 1500کروڑ ر وپئے کا بجٹ تھا جسے بڑھاکر اب 4371 کروڑ90 لاکھ روپئے کردیا گیاہے ۔ ان کی تعمیرکا کام تو 2009 میں ہی شروع کیا گیا تھا لیکن زمین نہ ملنے او دیگر تکنیکی اسباب سے تعمیری کام پورا نہیں ہوسکا۔ ان میں پڑھائی 11۔2010 میں آرضی کمیپس میں شروع ہوئی تھی۔ اب مستقل کمیپ 22۔2021 میں شروع ہوجائیں گے۔

ایک سرکاری اعلان کے مطابق ان کیمپس میں 6320 طلبا داخلہ لے سکیں گے۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 1:02 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details