راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ کے کول کیمیکل ڈیپارٹمنٹ (آر ایس پی) میں زہریلی گیس کے اخراج سے مبینہ طور پر دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر کی حالت نازک ہے۔ جن کا آر ایس پی کے زیر ملکیت اسپات جنرل اسپتال (آئی جی ایچ) میں علاج کیا جارہا ہے۔
زہریلی گیس کے اخراج سے دو افراد کی موت، کئی کی حالت نازک - کیمیکل ڈپارٹمنٹ
اڈیشہ کے راؤرکیلا میں واقع اسٹیل پلانٹ کے کول کیمیکل ڈیپارٹمنٹ میں یہ ناخوشگوار واقعہ آج صبح 9.45 بجے کے قریب پیش آیا۔
زہریلی گیس کے اخراج سے دو افراد کی موت، کئی کی حالت نازک
اطلاعات کے مطابق اسٹار کنسٹرکشن کمپنی کے چار افراد کام کے دوران آر ایس پی احاطے میں کوئلے کے کیمیکل ڈپارٹمنٹ میں سی او گیس لیکیج کا شکار ہوگئے۔ یہ ناخوشگوار واقعہ آج صبح 9.45 بجے کے قریب پیش آیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پلانٹ کے کول کیمیکل ڈپارٹمنٹ میں زہریلی گیس کے اخراج سے چار افراد کی حالت تشویشناک ہوگئی جبکہ آر ایس پی کیمپس میں 10 افراد بیمار ہوگئے۔ انہیں اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کے آئی جی ایچ لے جایا گیا۔