اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آ‎سٹریلیا کے خلاف روہت شرما کا نیا ریکارڈ - عالمی ریکارڈ

بھارتی بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف محض 37 میچوں میں ہی دو ہزار رنز مکمل کرکے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

روہت شرما نے سچن تندلکر کا عالمی ریکارڈ کو توڑا

By

Published : Jun 10, 2019, 9:47 AM IST

Updated : Jun 10, 2019, 1:42 PM IST

بھارتی بلے باز روہت شرما عالمی کپ 2019 میں آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ دن کھیلے گئے میچ میں سب سے تیز رن بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

انھوں نے آ‎سٹریلیا کے خلاف صرف 37 اننگز میں ہی دو ہزار بنائے، اب تک کسی دوسرے کھلاڑی نے یہ کارنامہ انجام نہیں دیا ہے۔

روہت شرما نے ویوین رچرڈ کا ریکارڈ توڑا ہے جنھوں نے 45 میچز میں ہی دو ہزار رنز بنائے تھے۔ اس کے بعد بھارتی بلے باز سچن تندولکرکا نمبر ہے جسے انھوں نے 51 اننگز میں حاصل کیا تھا۔

آسٹریلیا کے خلاف تیزی سے دو ہزار رن بنانے والے روہت چوتھے بلے باز ہیں۔ اس سے پہلے اس فہرست میں سچن، ویووین ریچرڈز اور ڈیسمنڈ ہائینیزکے نام شامل ہیں۔

سچن نے 51 اننگز میں، ڈیسمنڈ ہائینیز نے 59 اور ویووین رچرڈز نے 45 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Last Updated : Jun 10, 2019, 1:42 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details