وزیراعظم کے پریس سکریٹری احسان الکریم پیر کی شام لندن میں ومبلڈن کے لارڈ احمد کے ساتھ وزیراعظم حسینہ کی ملاقات کے بعد یہ بتایا۔
حسینہ نے کہا کہ 'ہمارے اوپر گیارہ لاکھ روہنگیا کو پناہ دینے کا بہت بڑا بوجھ ہے۔ہم اس مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے چاہتے ہیں'
لارڈ احمدحال میں دولت مشترکہ اور اقوام متحدہ کے لیے برطانیہ کے وزیر مملکت کے طورپر کام کررہے ہیں۔
پریس سکریٹری نے لندن سے فون پر کہا کہ لارڈ احمدا نے روہنگیا معاملے میں ہر ممکن حمایت دینے کی یقین دہائی کی ہے اور کہا کہ برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کو اس کا علم ہے۔
دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے مسئلے پر بات چیت کرتے ہوئے حسینہ اورلارڈ احمد دونوں نے کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور وہ دہشت گردی کی حمایت کبھی نہیں کرتا ۔