اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

امریکہ میں ہونے والے 9/11 حملے کی برسی پر کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب ایک راکٹ حملہ ہوا ہے، جس میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

By

Published : Sep 12, 2019, 3:14 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق دھماکے کے وقت امریکی سفارت خانے میں نائن الیون حملوں سے متعلق تقریب جاری تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ دھواں دور دور تک پھیل گیا۔

واضح رہے کہ اب تک دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کے عملےکا کہنا تھا کہ ایک راکٹ سفارت خانے کے کمپاونڈ میں جا گرا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد امریکی سفارت خانے پر کیا گیا یہ پہلا حملہ ہے۔

جبکہ گذشتہ ہفتے ہونے والے دو کار بم دھماکوں میں نیٹو افواج کے دو فوجیوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 7:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details