رشی کیش کے شیوپوری رینج میں راک پائیتھن اژدھا دیکھا گیا۔ گاؤں کے باشندوں نے فوراً اس کی خبر محکمۂ جنگلات کو دی۔
محمکہ جنگلات نے موقعے پر پہنچ کر شدید محنت کے بعد ریسکیو کر گاؤں سے دور جنگل میں لے جا کر چھوڑ دیا۔
'راک پائیتھن' کے نظر آنے سے افراتفری اتراکھنڈ کے شیوپوری رینج میں دکھایا گیا یہ سانپ دنیا کے نادر سانپوں میں سے ایک ہے، اس کو راک پائیتھن کے نام سے جانا جاتا ہے۔
راک پائیتھن سانپ دیگر سانپوں سے مختلف ہوتا ہے۔ اس طرح کے سانپوں میں ایک کے بجائے دو پھیپھڑے ہوتے ہیں۔ یہ سانپ شکاری کو دم گھونٹ کر ہلاک کر دیتا ہے۔
راک پائیتھن سانپ بھارت کے علاوہ نیپال، پاکستان اور سری لنکا کے جنگلوں میں پایا جاتا ہے۔ اس طرح کے سانپ عام طور پر اکیلے رہنا پسند کرتے ہیں۔
راک پائیتھن سانپ اکثر زمین پر یا درختوں پر خود کو لپیٹے کر رکھتے ہیں اور گھات لگا کر شکاری کا انتظار کرتے ہیں۔
ایک بالغ راک پائیتھن سانپ 50 فٹ کی لمبائی تک بڑھ سکتا ہے۔ اس کا وزن 70 سے 120 پاونڈ سے درمیان ہوتا ہے۔ مادہ تین مہینے کے اندر 20 سے 100 کے درمیان انڈے دیتی ہے۔