تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے بنجارہ ہلز میں واقع روڈ نمبر 12 پر گذشتہ شب چوروں نے ایک رہائش گاہ کو نشانہ بنایا۔
حیدرآباد : ڈیڑھ کروڑ کے زیورات کی چوری - مکان مالک نے پولیس میں شکایت درج کی
تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے علاقہ بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 پر واقع ایک رہائش گاہ میں سرقہ کی واردات انجام دی گئی۔
حیدرآباد میں چوری کی وردات
واردات کے دوران چوروں نے ڈیڑھ کروڑ روے مالیت کے سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگئے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ مکان مالک کی شکایت پر پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔