کئی سال پہلے تعمیر ہوئے اس نالے کے اوپر کی سڑک آج اس لیے زمین دوز ہوئی کیونکہ آج تک اس کی کبھی مرمت نہیں کی گئی جب سیکٹر کے رہائشیوں کے کہنے پر نالے کو ڈھکنے کا کام کیا گیا تھا اس وقت بھی اس سڑک کا کسی نے خیال نہیں کیا۔
نوئیڈا میں نالے کی سڑک زمین دوز
نوئیڈا کے سیکٹر 19 کے نالے کی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی لیکن کوئی بڑا حادثہ نہیں ہوا ایک کار ضرور پھنس گئی تھی لیکن ڈرائیور کی دانشمندی سے باہر نکالی گئی۔
نویڈا میں نالے کی سڑک دھنس گئی، بڑا حادثہ ٹل گیا
نوئیڈا اور اطراف میں آج صبح سے بارش ہو رہی تھی جس کی وجہ سے یہ سڑک دھنسی۔ ابھی تک حکام نے اس سلسلہ میں کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حادثہ میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ہفتہ کے روز خصوصی بازار کی وجہ سے کافی بھیڑ تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو خراب سڑک کی وجہ سے کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:25 AM IST