ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ شیواجی شکلا نے بتایا کہ گزشتہ شب لکھنو پریاگ راج شاہراہ پر کھدر پور گاوُں کے نزدیک بلیٹ موٹر سائیکل و ٹریکٹر کے مابین ہونے والی ٹکر کے سبب موٹر سائیکل سوار رنجیت سروج، مکیش شرما اور مہیش گپتا شدید زخمی ہو گئے۔
اتر پردیش: سڑک حادثے میں تین ہلاک - رنجیت سروج
اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ سے 70 کلو میٹر دور پر واقع تھانہ ہتھگواں علاقے کے کھدر پور گاوُں کے نزدیک ایک موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے درمیان ٹکر کے سبب تین افراد کی موت ہوگئی۔
اتر پردیش: سڑک حادثے میں تین ہلاک
علاج کیلئے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کنڈہ لایا گیا۔جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قراردے دیا۔
تینوں لال گوپال گنج سے کنڈہ آرہے تھے ۔پولیس تینوں لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ضلع اسپتال بھیج دیا ہے۔