اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

آر ایل پی رکن پارلیمان نے این ڈی اے چھوڑنے کی دھمکی دی - این ڈی اے

راشٹریہ لوک تانترک پارٹی(آر ایل پی) کے کنوینر اور رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

آر ایل پی رکن پارلیمان
آر ایل پی رکن پارلیمان

By

Published : Nov 30, 2020, 11:03 PM IST

رکن پارلیمان ہنومان بینیوال نے زرعی قوانین واپس نہ لینے پر این ڈی اے چھوڑنے کی دھمکی بھی دی ہے۔

مرکز میں برسرِ اقتدار قومی جمہوری اتحاد(این ڈی اے) کی معاون راشٹریہ لوک تانترِک پارٹی نے مرکزی حکومت سے حال ہی میں منظور کیے گئے زرعی قوانین کو واپس لینے کی مانگ کی ہے۔

ہنومان بینیوال نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھ کر زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا

پارٹی نے کہا ہے کہ اگر اس معاملے میں فوری کارروائی نہیں کی گئی تو وہ این ڈی اے کے ساتھ رہنے پر دوبارہ غور کرے گی۔

آر ایل پی رکن پارلیمان

آر ایل پی کے کنوینر اور راجستھان کے ناگور لوک سبھا علاقہ سے رکن پارلیمان نے پیر کو اس بارے میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خطاب کرکے ٹویٹ کیا اس میں انہوں نے لکھا ہے 'امت شاہ جی ملک میں چل رہے کسان تحریک کو دیکھتے ہوئے حال ہی میں زراعت سے متعلق لائے گئے تین قوانین کو فوری واپس لیا جائے اور سوامی ناتھ کمیشن کی سفارشات کو لاگو کریں اور کسانوں کو دہلی میں فوراً بات کے لیے ان کے مطابق مناسب مقام دیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details