آر جے ڈی کے رہنما اور رکن اسمبلی سید ابودجانہ سے جب پارلیمانی انتخابات میں مسلم امیدواری کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں اس بار بھی مسلم امیدواروں کو بہتر نمائندگی دی جا ئے گی۔
انہوں نے کہا کہ سماجی تانے بانے کو جوڑے رکھنے کے لیے سماج کے ہر طبقے کو مناسب و بہتر نمائندگی دی جائے گی۔
سنہ 2014 میں ہونے والے عام انتخابات میں آر جے ڈی نے 8 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا اور اس بار امید کی جا رہی ہے کہ عظیم اتحاد کی طرف سے 8 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا۔
ریاست بہار میں آئندہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر عظیم اتحاد نے سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کر دیا ہے۔
بہار میں کل 40 پارلیمانی حلقے ہیں۔ 20 سیٹوں میں آ جے ڈی انتخابات میں حصہ لے گی، جبکہ کانگریس کو نو، بہار کے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی کی پارٹی کو تین اور اپیندر کشواہا کی پارٹی کو 5 سیٹیں دی گئی ہیں۔