اس کے لئے الٹی گنتی گزشتہ روز سری ہری کوٹہ میں شروع ہوئی تھی۔ آر آئی ایس اے ٹی۔2 بی آر 1 کے مشن کی زندگی پانچ برس ہوگی۔ اس کا مقصد فوجی مقاصد ہیں اور اس کے ذریعہ ملک کی سرحدوں کی سیکوریٹی میں اضافہ کیا جائے گا اورآسمان کے ذریعہ سرحدوں پر نظر رکھی جائے گی۔
اس سٹلائیٹ کو دیگر بیرونی سٹلائیٹ کے ساتھ پہلے لانچ پیڈ کے ذریعہ چھوڑا گیا۔ لانچ اتھاریزیشن بورڈ اور مشن کی تیاری کا جائزہ لینے والی کمیٹی کی منظوری کے بعد اس کی الٹی گنتی شروع گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔ اس کو چھوڑے جانے کے چند منٹ کے بعد تمام چار مرحلوں سے علحدگی کے بعد سٹلائیٹ آر آئی ایس اے ٹی۔2 بی آر 1لانچ وہیکل سے علحدہ ہوگیا۔ اگلے پانچ منٹ کے بعد بیرونی صارفین کے سٹلائیٹ علحدہ ہوکر مدار میں داخل ہو گئے۔