ضلع گیا کے بودھ روڈپرواقع کھنگری تانڈ میں ریاستی پولٹیکنیک کالج میں انجنیئرنگ کے طلبا کے دوران نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے طلبا کومعطل کردیا گیا۔
انجینیئرنگ کے طلبا نے معطل کیے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے مشتعل ہوکر ہنگامہ کرنے لگے۔
امتحان مرکز پر سنگ باری کرکے توڑ پھوڑ کیاگیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس مقام پر پہنچی اور مشتعل طلبا کومنتشر کرتے ہوئے کاروائی کی۔
ویڈیو : نقل کرتے پکڑے گئے طلبا کی حمایت میں ہنگامہ کالج انتظامیہ نے جمعہ چھ دسمبر کو دونوں مراکز میں ہوئے امتحان کو منسوخ کردیا ہے
۔
مزید پڑھیں : گاندھی نگر میں طلباء کا تیسرے روز بھی احتجاج جاری
پول ٹیکنیک کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ گیا انجنیئرنگ کالج کے امتحان کے لئے یہاں سینٹر دیاگیا ہے۔ چاردسمبر سے دونشستوں میں امتحان ہورہاہے۔ جمعہ کی دوسری نشست میں نقل کرتے طلبا کوپکڑاگیا تھا احتجاج میں طلباء آج ہنگامہ کرنے لگے ۔انہوں نے کہاکہ ہنگامہ کرنے والے طلباء کے خلاف متعلقہ تھانے میں ایف آئی آردرج کرنے کے لئے درخواست دی گئی ہے۔