ویسٹرن ریلوے نے ملک کے مختلف حصوں کے لئے پارسل اسپیشل ٹرینز کے ذریعہ 51 ہزار ٹن سے زائد وزنی سامان کو پہنچایا ہے۔ اس ٹرانسپورٹ کے ذریعہ ریلوے کو ہونے والی آمدنی تقریبا 16.31 کروڑ روپے رہی۔
چیف پبلک ریلیشن آفیسر روندر بھاکر نے کہا ہے کہ 'کورونا لاک ڈاؤن کے تحت محدود ٹریفک آمد و رفت کے مشکل اوقات میں بھی ملک بھر میں ضروری اشیاء دستیاب کرائی جاتی رہی ہے'۔
ان ہی کوششوں کے تحت ویسٹرن ریلوے نے متعدد خصوصی پارسل ٹرینوں کو ملک کے مختلف حصوں میں سامانوں کے پہنچانے کا کام جاری رکھا ہے۔