اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

استعمال شدہ ماسک معاملے میں مقدمہ درج - استعمال شدہ بائیو میڈیکل کچرا ماسک

بھیونڈی میں استعمال شدہ بائیو میڈیکل کچرا ماسک معاملے میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

استعمال شدہ ماسک معاملے میں مقدمہ درج
استعمال شدہ ماسک معاملے میں مقدمہ درج

By

Published : Mar 9, 2020, 8:22 AM IST

Updated : Mar 9, 2020, 8:28 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی ویر ہاؤس علاقے پورنا میں استعمال شدہ بائیو میڈیکل کچرا ماسک معاملے میں بھیونڈی پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے-

ویڈیو: ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج

گودام مالک اور استعمال شدہ ماسک بیرونی ممالک سے درآمد کرنے والے کے خلاف ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے۔

واضح ہوکہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر استعمال شدہ ماسک کو دھلائی کر اسے بازار میں فروخت کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس اور ضلع ہیلتھ محکمہ کی ٹیم اس گودام کو تلاش کررہی تھی اسی درمیان ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب بھیونڈی کے ول پاڑہ گرام پنچایت علاقے کے پارسناتھ کامپلکس میں واقع کے یو ڈی عمارت کے گودام نمبر بی 108 سے مالکان نے اسے پورنا گرام پنچایت کی حدود میں ممبئی کے لئے پانی سپلائی کرنے والی پائپ لائن کے کنارے پھینک دیا تھا۔

یہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد بھیونڈی کے نارپولی پولیس نے اس ماسک کو پھینکنے والے ملازم عمران شیخ( 22 برس) کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس پورے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔ مگر تاحال اس معاملے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں ہوسکی ہے۔

Last Updated : Mar 9, 2020, 8:28 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details