مرکزی ریزرو پولیس فورس، وزارت داخلہ کے ذریعہ نامزد نوڈل اتھارٹی کے امیدواروں کو فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (جسمانی معیار کی جانچ) ؍ فزیکل ایفی شئنسی ٹیسٹ (جسمانی صلاحیت کی جانچ) ؍میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ (طبی معیارات کی جانچ) کی تاریخ، وقت اور مقام کے بارے میں جانکاری فراہم کرے گی۔
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اگر کوئی امیدوار فزیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ ؍ فزیکل ایفی شیئنسی ٹیسٹ اور میڈیکل اسٹینڈرڈ ٹیسٹ کے لیے کال لیٹر مقررہ وقت پر نہیں حاصل کرتاہے، تو وہ ٹیلی فون نمبر 01126160255
پر فون کر کے یا فیکس نمبر 01126160520 پر فیکس کر کے یا ای میل آئی ڈی digrect@crpf.gov.in پر میل بھیج کر ڈی آئی جی (تقرری) ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔
درخواست فارم کمیشن کی ویب سائٹ پر 30؍ اکتوبر 2019 سے 13؍ نومبر 2019 تک شام 6 بجے تک دستیاب ہوگا۔ اسی طرح امیدوار یو پی ایس سی کوفوری طور پر لیٹر یا فیکس یا ای میل بھیج سکتے ہیں تاکہ ان تک اطلاعات پہنچانےمیں آسانی ہو۔
جن امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے، انہیں اپنا آن لائن تفصیلی درخواست فارم (ڈی اے ایف بھرنے اور اپنی اہلیت اور ریزرویشن وغیرہ کی دعویداری ثابت کرنے کے لئے دستاویز کی اسکین شدہ کاپیاں اپ لوڈ کرنے سے قبل رجسٹریشن یوپی ایس سی کی ویب سائٹ (https://upsconline.nic.in)پر کرنے کی ضرورت ہے۔
تفصیلی درخواست فارم کمیشن کی ویب سائٹ پر 30؍ اکتوبر 2019 سے 13؍ نومبر 2019 تک شام 6 بجے تک دستیاب ہوگا۔ڈی اے ایف بھرنے سے متعلق اہم ہدایات اور آن لائن فارم جمع کرنے سے متعلق تفصیلات بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
امیدوار کو اپنا فوٹو شناختی کارڈ یعنی آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پاسپورٹ، ووٹر آئی کارڈ وغیرہ پی ایس ٹی/ پی ای ٹی/ ایم ایس ٹی میں شرکت کرنے کے لئے الاٹ کئے گئے امتحان مرکز پر دکھانا ہوگا۔
امیدوار کو اپنے تبدیل شدہ پتے (اگر کوئی ہے) کی اطلاع ڈی آئی جی (ریکروٹمنٹ)، سینٹرل ریزرو پولس فورس کو ٹیلیفون نمبر 011-26160255، فیکس نمبر 011-26160250 اور ای میل آئی ڈی: digrect@crpf.gov.in اور U.P.S.C. کے ذریعہ فوری طور پر بھیجیں۔
حتمی نتائج (پرسنالٹی ٹسٹ کے انعقاد کے بعد) کی اشاعت کے بعد یوپی ایس سی کی ویب سائٹ پر ان تمام امیدواروں کی مارک شیٹس جنھوں نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے، اَپ لوڈ کردی جائیں گی اور یہ ویب سائٹ پر 30 روز تک دستیاب رہیں گی۔
مزید پڑھیں : جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 170 طلبا سِول سروسز مین امتحان میں شامل
وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق ' امیدوار اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش ٹائپ کر کے اپنی مارکشیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم یو پی ایس سی کے ذریعہ مارکشیٹ کی پرنٹیڈ ؍ ہارڈ کاپی امیدواروں کو صرف مخصوص درخواست کی بنیاد پر فراہم کرائی جا سکتی ہے۔
اس کے لئے امیدواروں کو خودکے ذریعہ پتہ لکھا ہوااور ڈاک ٹکٹ کا حامل لفافہ بھیجنا ہوگا۔ مارکشیٹ کی پرنٹیڈ؍ ہارڈکاپی حاصل کرنے کے خواہش مند امیدواروں کو یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر مارکشیٹ جاری کئے جانے کے 30دنوں کے اندر اندر درخواست کرنی چاہئے۔ اس کے بعد ان کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔