اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دہلی: کستوربا اسپتال کے ڈاکٹرز کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ - کستوربا اسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کستوربا اسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پچھلے تین مہینوں سے تنخواہیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔

resident doctors of kasturba hospital decide to tender mass resignation over salary issue
کستوربا اسپتال کے ڈاکٹرز کا تنخواہ کے معاملے پراستعفیٰ دینے کا فیصلہ

By

Published : Jun 11, 2020, 3:35 PM IST

شمالی دہلی کے کستوربا اسپتال کی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے تنخواہ وقت پر ادا نہ کیے جانے پر بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں پچھلے تین مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہے۔

ویڈیو

کستوربا اسپتال کے ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سنیل کمار نے کہا کہ 'کستوربا اسپتال کے رہائشی ڈاکٹرز نے بڑے پیمانے پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ہڑتال پر جانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے'۔

کستوربا اسپتال ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا خط

کمار نے الزام لگایا ہے کہ 'ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کو پچھلے تین مہینوں سے تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اسپتال کے تمام ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کو پچھلے تین ماہ (مارچ ، اپریل اور مئی) سے تنخواہیں موصول نہیں ہوئی ہیں۔ کیونکہ ہڑتال پر جانے کا یہ مناسب وقت نہیں ہے، لہذا ہم نے بڑے پیمانے پر استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے'۔

ریذیڈنٹ ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر سنیل کمار کا کہنا ہے کہ 'لوگ ہمارے لئے تالیاں بجاتے ہوئے 'کورونا سپاہی' کے طور پر استقبال کر رہے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے کہ لوگ ہماری عزت کرتے ہیں۔ لیکن میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہمارا احترام کرنا بس یہی ہے؟ ہم اپنی تنخواہ چاہتے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو اس کے بارے میں معلوم ہونا چاہئے۔ دہلی میں ڈاکٹروں کو تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں'۔

دریں اثنا صدر کمار سمیت کستوربا اسپتال کی ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اراکین نے اسپتال کے ایڈیشنل ایم ایس کو ایک خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر 16 جون تک ڈاکٹرز کو معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تو وہ بڑے پیمانے پر استعفیٰ دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details