اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش: سیلاب متاثرین کے لیے امداد

مدھیہ پردیش کے مندسور اور نیمچ میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیاء پہنچنے لگی ہیں۔

سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ

By

Published : Sep 18, 2019, 4:33 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 2:00 AM IST

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرکے سیلاب متاثرین کے لیے بھیجی گئی امدادی اشیاء پر شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل سے ہی امدادی اشیاء مندسور اور نیمچ پہنچنے لگی ہیں۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے لکھا کہ عوام نے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھا دیا ہے۔ لیکن حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے۔

ایم پی میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اشیاء

مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ریاست کے مندسور اور نیمچ میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کےلئے بھیجی گئی امدادی اشیا کے ٹرک کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

چوہان نے بتایا کہ کل شام وزیراعظم نریندرمودی کی سالگرہ کے موقع پر سیلاب متاثرین کےلئے جمع کئے گئے سازوسامان کو پارٹی دفتر سے ایک گاڑی کےذریعہ مندسور-نیمچ کےلیے روانہ کیا۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ شدید بارش کی وجہ سے تباہ ہوئے مندسور-نیمچ کےلوگوں کے ساتھ پوری بھارتیہ جنتا پارٹی کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت نے 20ستمبر تک سیلاب سے متاثر لوگوں تک راحت کا سامان نہیں پہنچایا تو وہ مندسور میں دھرنا دیں گے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 2:00 AM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details