ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات کے علاوہ تمام خدمات معطل ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہر کی اہم سڑکوں کی مرمت کے کاموں کا آغاز کیا ہے۔
در اصل ان مرمت کے کاموں کا لاک ڈاؤن سے قبل آغا ہوچکا تھا۔ ابتدا میں ڈاؤن کے اعلان کے بعد مرمتی کاموں کو موخر کر دیا گیا تھا، لیکن وزیر برائے شہری ترقیات کے تارک راما راؤ نے اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے کاموں کو دوبارہ آغاز کرنے اور اس میں تیزی پیدا کرنے کی تاکید کی اور لاک ڈاؤن کے اختتام تک اہم سڑکوں کی مرمت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس سلسلے میں متعلقہ وزیر نے دلچسپی لیتے ہوئے مرمت کیلئے درکار تمام سہولیات و اجازت مہیا کروانے میں تعاون کیا جس کے بعد کام 24 گھنٹے برق رفتاری سے جاری ہے۔