کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر برپا کر رکھا ہے اور اس سے تحفظ کے لیے ملک بھر میں مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں لیکن پھر بھی جس تیزی سے کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کے مد نظر آئیسولیشن وارڈز کی تعداد میں کافی کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
ایسے میں ملک کے معروف شاعر راحت اندوری نے ٹویٹ کیا ہے کہ ' خدا نہ کرے، ملک میں کووڈ-19 (کورونا وائرس) کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہو۔۔۔ لیکن اگر ہوجائے اور اندور میں مریضوں کو آئیسولیٹ کرنے کے لیے الگ کمروں کی ضرورت ہو تو میرا مکان حاضر ہے'۔
راحت اندوری نے اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نریندر مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج چوہان کو مینشن بھی کیا ہے اور آخر میں لکھا ہے کہ 'رب ہم سب کی اس وبا سے حفاظت کرے'۔
اس تعلق سے انھوں نے ایک نظم بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے
گھر کی دیواروں سے ہم بتیائیں گے 21 دن
شہر میں سناٹے پَر پھیلائیں گے 21 دن
ناولیں، قصے، کہانی، ٹی وی، خبریں، سیریل
ایک ایک کرکے ابھی اڑ جائیں گے 21 دن
لان میں رکھے ہوئے گملے پہ تم نظر رکھنا