انہوں نے بلا لحاظ مذہب وملت حضرت خواجہ غریب النواز رحمہ اللہ کے عقیدت مندوں کی جانب سے ملک کے مختلف مقامات پرپولیس اسٹیشنوں میں دائر کردہ معاملات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ نجی نیوز چینل کے اینکر پر غداری کا معاملہ درج کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب النوازؒ کے آستانے پر آٹھ صدیوں سے زائد عرصہ سے امن وامان کے متلاشی حاضری دیتے ہوئے علمی،روحانی فیضان سے مالا مال ہورہے ہیں اور تاقیام قیامت ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے عقیدت مندوں کے دلوں کو ٹھیس پہنچانے والے صحافی کو سخت سے سخت سزاء دی جائے تاکہ وہ دوبارہ اس تعلق سے لب کشائی کی ہمت نہ کرسکے۔