ناول کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے خدشات کے دوران راجستھان کے تمام مذہبی مقامات یکم ستمبر سے عام عقیدت مندوں کے لئے دوبارہ کھولے جائیں گے۔
وزیراعلی اشوک گہلوت نے تمام ضلعی کلکٹرز کو بھی یہ حکم جاری کیا ہے کہ وہ سماجی اور جسمانی فاصلے کو یقینی بنائیں اور صحت کے پروٹوکول پر بھی مکمل عمل آوری ہو۔
مزید یہ کہ وزیراعلی اشوک گہلوت نے 31 اگست تک تمام گرام پنچایتوں کے لئے 'گرام رکشکس' منتخب کرنے کی ہدایت بھی دی ہے جو پولیس اور عوام کے مابین رابطہ کا کام کریں گے۔