وزارت دفاع نے کورونا وبا کی وجہ سے سپلائی چین میں خلل ہونے کے پیش نظر تمام بھارتی کمپنیوں کے لئے مصنوعات کی فراہمی کی ڈیڈ لائن چار ماہ بڑھا دی ہے۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی منظوری کے بعد وزارت نے آج اس بارے میں ایک حکم جاری کیا۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ مختلف معاہدوں کے تحت مصنوعات کی فراہمی کی ڈیڈ لائن 25 مارچ سے بڑھاکر 24 جولائی کی گئی ہے۔
آرڈر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مصنوعات کی فراہمی میں ہونے والی تاخیر کے معاملات میں کل وقت میں سے یہ چار ماہ کی مدت کم کر دی جائے گی اور بچی ہوئی مدت کے لئے کمپنی سے جرمانہ لیا جا سکتا ہے۔