اس تقسیم کے دوران کشن گنج کے مجلس کے رکن اسمبلی قمرالہدا بھی موجود رہے۔ راحت این جی او کی سیکریٹری ڈاکٹر فرزانہ بیگم نے بتایا کہ وہ لاک ڈاؤن کے سبب متاثر ہونے والے کنبوں کے رابطے میں ہیں اور سب تک راحت پیکیج پہنچانے کی ہرممکن کوشش کر رہی ہیں۔
کشن گنج کے متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم انہوں نے مزید کہا کہ تقسیم کئے گئے امدادی سامان میں چاول، دال، مسالہ، نمک، چوڑا، گڑ وغیرہ تھے۔ ڈاکٹر فرزانہ نے کہا کہ ان پیکیٹس کے بانٹنے کا اصل مقصد ضرورت مندوں کو دو وقت کا کھانا مہیا کرانے کے ساتھ سوشل ڈسٹینس کا عمل کرنا بھی ہے۔
لوگوں کو یہ پیغام دینا بھی ہے کہ کس طرح دوریاں بناکر کورونا جیسی جان لینے والی بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ راحت تنظیم کی جانب سے اب تک شہری علاقہ ' قربلہ، لوہارپٹی، کسیرا پٹی، دھرم گنج، کھگڑا اور پریم پل میں واقع جھگیوں میں راحت ییکیٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
کھانے کی چیزوں کے علاوہ ماسک بھی تقسیم کئے گئے ہیں۔ غور طلب ہے کہ بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ آج ملے پانچ نئے مریضوں کے ساتھ یہ تعداد بڑھ کر 228 ہو گئ ہے۔
کشن گنج ضلع میں ابھی تک ایک بھی کورونا مریض نہیں دکھے ہیں. وہیں ضلع انتظامیہ کافی سختی کے ساتھ لاکڈاؤن کا عمل کرایا جا رہا ہے۔