اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

ملک میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے انفیکشن کے نئے معاملوں نے گزشتہ سبھی ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں، جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد پانچ لاکھ کے قریب تک جا پہنچی ہے۔

By

Published : Jun 26, 2020, 1:02 PM IST

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز
ملک میں کورونا کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

وزارت صحت و خاندانی بہبود کے جمعہ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کورونا وائرس کے انفیکشن کے 17ہزا 296 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ 90 ہزار 401 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وائرس کی وجہ سے 407 اموات ہوئی ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 301 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

دوسری طرف، اس بیماری سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے اور اسی عرصے میں، 13 ہزار 940 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جن کی مجموعی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 637 ہو گئی ہے، ملک میں اس وقت کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ 89 ہزار 463 فعال کیسز ہیں۔

مہاراشٹر کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے چار ہزار 841 کیسز اور 192 اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں، اس کے ساتھ ہی ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ 47 ہزار 741 ہوگئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد چھ ہزار 931 ہوگئی ہے، ریاست میں 77 ہزار 453 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کے ریکارڈ 17 ہزار سے زائد نئے کیسز

دارالحکومت دہلی میں بھی کورونا کی وبا نے تباہی مچا ئی ہے، اور انفیکشن اور اموات کے مسلسل بڑھتے ہوئے اعداد و شمار کے ساتھ ملک میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 73 ہزار 780 ہوگئی جبکہ تین ہزار 390 نئے کیس درج ہوئے ہیں، اس دوران 64 مریضوں کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 429 ہوگئی ہے، دارالحکومت میں 44 ہزار 765 مریضوں کو مختلت اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details