تیس ہزاری کورٹ دہلی میں پولیس اور وکلا کے درمیان تصادم میں ایک آڈیو ٹیپ سامنے آئی ہے، یہ آڈیو ٹیپ ایک زخمی پولیس اہلکلار کی ہے۔
زخمی پولیس اہلکار نے پولیس کے ایک اعلی آفیسر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور وکلا میں تصادم کے دوران وکیلوں نے خاتون ڈی سی پی کے ایس پی او سے بندوق چھیننے کی کوشش کی ۔
ذرائع کے مطابق یہ آڈیو کلپ ایک ٹیلیفون رکارڈنگ ہے ، اس میں پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے زخمی اہلکار سے بات چیت کی۔
زخمی پولیس اہلکار نے بتایا ہے کےوکلا کی طر ف سے اسے اتنا مارا گیا ہے کے جس سے اس کا کندھا فریکچر ہو گیا اور جسم کی کافی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا ' میں نے ڈی ایس پی صاحبہ کو بچانے کی کوشش کی لیکن وکیلوں کی جماعت کے آگے میں کمزور پڑھ گیا ۔