اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سفر کے دوران قرآن کریم کی تلاوت - مراد آباد تلاوقت قرآن خبر

ریاست اترپردیش کے ضلع مراد آباد کے معروف عالم دین مولانا ناظم اشرفی کا کہنا ہے کہ سفر کے دوران تلاوت قرآن کریم کی تلاوت ایک مستحن قدم ہے۔

Recitation of the Qur'an while traveling
مولانا ناظم اشرفی

By

Published : Jan 8, 2020, 12:12 PM IST


مولانا ناظم اشرفی نے کہا کہ اس جدید دور میں ہر انسان اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہیں آج کے نوجوانوں کو اگر دیکھا جائے تو چاہے وہ لڑکی ہو یا لڑکا سب سے زیادہ اگر یہ نئی نسلیں نوجوان مصروف ہیں تو صرف موبائل پر اپنا سب سے زیادہ وقت موبائل کے واٹس اپ، فیس بک ٹیوٹر اور ٹک ٹوک ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

سفر کے دوران قرآن کی تلاوت

آج کے نوجوان دن رات موبائل پر گزار رہے ہیں سفر ہو گھر ہو یا یا باہر ، دفتر ہو یا کالج، اپنا وقت موبائل میں کاٹ رہے ہیں ۔

موبائل کے بغیر آج کے نوجوان اپنی زندگی کو ادھورا محسوس کرنے لگتے ہیں۔

مراد آباد عیدگا روڈ پر ایک ایسا نظارہ دیکھنے کو ملا جس کو دیکھ کر لوگ حیران ہوگئے گئے جی ہاں یہ نظارہ قرآن کی تلاوت سے تھا۔

ایک نوجوان لڑکی اکیلی رکشا میں بیٹھ کر سفر کرتے وقت دیکھی گی اور یہ لڑکی حجاب میں تھی اور اس کے ہاتھوں میں موبائل نہیں بلکہ قرآن پاک تھا اور اس قرآن کو پڑھتے ہوئے سفر طے کر رہی تھی۔

اس نظارے کے بارے میں بتاتے ہوئے مولانا ناظم اشرفی نے بتایا یہ ہے انسان کی تربیت اس کے اہل خانہ سے ملتی ہیں اگر ہمارے اہل خانہ اپنے بچوں کو اچھی تربیت اور تعلیم مہیا کرائی تو معاشرے میں تبدیلی آئے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details