اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

لداخ: ہند-چین سرحد پر بھارتی فضائیہ پوری طرح تیار - conflict between indian and china

پاکستان مقبوضہ کشمیر اور چینی سرحد سے متصل بھارت کے زیر انتطام علاقے لداخ میں واقع فارورڈ ایئر بیس پر بھارتی فضائیہ پوری طرح سے تیار ہے۔

image
image

By

Published : Sep 25, 2020, 8:52 PM IST

واضح رہے کہ چند ماہ قبل اسی علاقے میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان جھڑپ کے واقعات پیش آئے تھے جس کے بعد سے ہی بھارت اور چین کے مابین کشیدگی جاری ہے۔

اس تعلق سے بھارتی فضائیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ بھارتی فضائی فوج پوری طرح سے تیار اور تربیت یافتہ ہے اور اسی کے ساتھ ہی رات میں آپریشن سر انجام دینے کے لیے بھی فوج پوری طرح سے تیار ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے پاس جدید سہولیات سے آرستہ جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹرز ہیں اور اسی کی مدد سے فضائیہ رات میں بھی کارروائی کرنے کے اہل ہے۔

بھارتی فضائیہ پوری طرح تیار

بھارت فضائیہ کے ایک دوسرے افسر نے بتایا کہ بھارتی فضائی فوج کے پاس اب جدید ہتھیاروں سے لیس جہاز موجود ہیں اور انھیں جہازوں و ہتھیاروں کی بنأ پر بھارتی فضائیہ فارورڈ ایئر بیس سے دونوں فرنٹ (پاکستان اور چین) کی جانب سے درپیش کسی بھی طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

فارورڈ ایئر بیس پر فی الحال جنگی طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی اور مال بردار طیارہ سی-130 جے سوپر ہرقولیس، الیوشین-76 اور اینٹن-32 جیسے بڑے طیارے موجود ہیں اور ان جہازوں کے ذریعے بڑی تعداد میں ہتھیار اور کھانے پینے کی اشیأ لائی جارہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details