آج جب ملک بھر میں گائے اور اس کے تحفظ کے نام پر ماب لنچنگ یا ہجومی تشدد برپا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ ہندتوا کے نظریہ ساز وی ڈی ساورکر گائے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
ونایک دامودر ساورکر نے لکھا ہے: 'گائے کی حفاظت ہونی چاہیے کہ وہ انسان کے لیے فائدہ مند ہے، نہ کہ وہ بھگوان ہے۔
ساورکر نے لکھا ہے: 'میں گائے کی پوجا کرنے میں لگے ان چھوٹوں لوگوں کی مذمت کرتا ہوں، جن کا مقصد اسے بھونسا کھلانے سے بچنا اور گائے کی حفاظت سے جڑے نظریات کو پھیلانا ہے، جس کے بہتر طریقے سے گائے کی حفاظت ہو سکے۔ حفاظت کے لیے عبادت کے لائق شئے کا اعلان کرنا ایک ایک بہتر طریقہ ہے، لیکن اس سے جڑے فوائد انکار کرتے ہوئے عبادت کے لیے خاص کرنا غلط ہے۔