مسٹر کووند نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،’کلاسیکل موسیقی کی منفرد شخصیت پنڈت جسراج کے انتقال سے تکلیف ہوئی۔ پدم وبھوشن یافتہ پنڈت جی نے آٹھ دہائیوں کی اپنے موسیقی سفر میں عوام کو جذباتی پیشکش سے لطف اندوز کیا‘۔ انہوں نے کہا،’ان کے گھر، رفقاء اور موسیقی کے ماہرین کے تئیں میری تعزیت‘۔
وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی شہرت یافتہ کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کے انتقال پر شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ثقافتی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے اور اس میں ایک خلاء آگیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’پنڈت جسراج جی کے انتقال سے ہندوستانی ثقافتی دنیا کو ایک ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وہ نہ صرف ایک شاندار اور عمدہ گلوکار تھے بلکہ انہوں نے کئی گلوکاروں کے غیرمعمولی گرو کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ان کے اہل خانہ اور پوری دنیا میں ان کے مداحوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔اوم شانتی۔‘‘
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے عظیم کلاسیکی موسیقار پنڈت جسراج کے انتقال پر پیر کے روز شدید رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سحرزدہ آواز ہمیشہ ہمارے دل میں گونجتی رہے گی۔
مسٹر شاہ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا،’’سنگیت مارتانڈ ہنڈت جسراج جی ایک ناقابل یقین فنکار تھے جنہوں نے اپنی جادوئی آواز سے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کو سینچ کر ایک نئی جہت عطا کی۔ان کا انتقال ذاتی نقصان کے مساوی ہے۔ان کی نرالی تخلیقات ہمیشہ ہمارے دل ودماغ میں گونجتی رہیں گی۔مرحوم کے اہل خانہ اور مداحوں کے تئیں میری دلی تعزیت۔