پہلے ہی دن سے انفورسٹمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ گرفتار کیے گئے رانا کپور کی مشکلیں بڑھتی نظر آرہی ہیں کیونکہ رشوت خوری کے معاملے میں سی بی آئی نے رانا کے علاوہ اس کی بیوی بندو رانا کپور اور تین بیٹیوں روشنی کپور، رادھا کپور کھنہ اور راکھی کپور ٹنڈن کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
ایف آئی آر میں دیوان ہاؤسنگ فائنانس کارپویشن لمیٹیڈ (ڈی ایچ ایف ایل)، اس کے پروموٹر کپل وادھون اور دیگر کو بھی ملزم بنایا گیا ہے۔
سی بی آئی، ڈی ایچ ایف ایل کے ذریعہ رانا کپور کے خاندان کے ٹھکانوں پر مبینہ طور سے 600 کروڑ روپے کی رشوت خوری کے معاملے میں سات مقامات پر چھاپہ مار رہی ہے۔