اترپردیش ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری /ایکزیکیوٹیو افسر راہل گپتا نے یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا۔
حج کے بعد حاجیوں کے لئے ایپ پر ہندی، انگلش اور اردو میں سروے فارم دستیاب کرایا جائے گا، جس میں وہ اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حج سے متعلق شکایتوں کے لئے قونصل جنرل آف انڈیا جدہ نے ایک وہاٹس ایپ نمبر 00966543891481جاری کیا ہے۔ ضرورت ہونے پر عازمین حج اس کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس ایپ پر عازمین حج کا پاسپورٹ نمبر، مکہ /مدینہ/منی میں رہائش کی تفصیلات، پرواز کی تفصیلات، ایمرجنسی کونٹیکٹ ٹول فری نمبر 8002477786جس پر عازمین حج انڈین حج دفتر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ خادام الحاج کی تعیناتی، اسپتال اور ریسٹوراں وغیرہ کی اطلاعات بھی اس ایپ پر دستیاب رہیں گی۔