قومی درالحکومت دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر آج الزام لگایا کہ انہوں نے کوروناوائرس بحران کے اس دور میں ملک کے تئیں انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اپنایا اور اپنے سیاسی فائدے کے لیے لوگوں کے حوصلے کو گرانے اور ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔
بی جے پی کے سینیئر رہنما اور روی شنکر پرساد نے دہلی میں پریس کانفرنس میں مسٹر گاندھی کے مارچ سے لے کر اب تک مختلف مسائل پر اظہار کیے گئے خیالات کا سلسلہ وار ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 'مسٹر گاندھی کے تبصرے بتاتے ہیں کہ مسٹر گاندھی نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویے کا ثبوت دیا ہے، ملک کو گمراہ کیا ہے اور جھوٹ پھیلا کر سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کی ہے'۔
مسٹر پرساد نے کہا کہ 'کوروناوائرس انفیکشن کی تکلیف دہ بیماری میں ملک مسٹر مودی کے ساتھ کھڑا ہے، ہمیں کامیابی ملی ہے، لیکن کانگریس رہنما کا کام لوگوں کے حوصلے کو گرانا اور اس کا سیاسی فائدہ اٹھانا ہے، کاش مسٹر گاندھی ملک کے فائدے کے لیے کھڑے ہوتے'۔