اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راشٹرپتی بھون کے ملازم کے کورونا انفیکشن ہونے کی خبروں کی تردید - Rashtrapati Bhavan employee denies corona infection

راشٹرپتی بھون نے اپنے کسی ملازم كے کورونا وائرس 'كووڈ 19' سے متاثر ہونے کی میڈیا رپورٹوں کو آج مسترد کردیا ۔

راشٹرپتی بھون کے ملازم کے کورونا انفیکشن ہونے کی خبروں کی تردید
راشٹرپتی بھون کے ملازم کے کورونا انفیکشن ہونے کی خبروں کی تردید

By

Published : Apr 21, 2020, 8:59 PM IST

راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس کا کوئی ملازم وائرس سے متاثر نہیں ہوا ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مشرق دہلی کے جس شخص کا گزشتہ 13 اپریل کو بی ایل کپور اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا، وہ راشٹرپتی سیکرٹریٹ کا نہ تو کوئی ملازم تھا اور نہ ہی پریسیڈنٹ اسٹیٹ کا باشندہ۔

راشٹرپتی بھون کے ملازم کے کورونا انفیکشن ہونے کی خبروں کی تردید

اگرچہ بعد میں چھان بین کرنے پر پتہ چلا تھا کہ راشٹرپتی سیکرٹریٹ کے ایک ملازم کے خاندان کا ایک رکن اس مرنے والے شخص کے رابطے میں آیا تھا۔ ریلیز کے مطابق، پریسیڈنٹ اسٹیٹ کے پاکٹ اے میں رہنے والے اس ملازم کے خاندان کے ساتوں ارکان کو گزشتہ 16 اپریل سے مندر مارگ میں كوارن ٹائن کرکے رکھا گیا ہے۔

ان ارکان کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ خاندان کا ایک رکن کورونا وا ئرس سے متاثر ہے ۔ جبکہ ملازم سمیت دیگر تمام اراکین کو کورونا وائرس کا کوئی انفیکشن نہیں ہے۔لہذا میڈیا کی یہ خبر غلط ہے کہ راشٹرپتی بھون کا کوئی ملازم کورونا وائرس سے متاثر ہے۔


اس سے پہلے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں ایک ملازم کے کورونا وائرس سے متاثرہ پائے جانے کی تصدیق کی تھی، جبکہ ذرائع نے کہا تھا کہ معاملہ سامنے آنے پر راشٹرپتی بھون کے احاطے میں رہنے والے 125 خاندانوں کو احتیاطاً آئیسولیشن (الگ تھلگ ) میں جانے کے لئے کہا گیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details