ریاست راجستھان میں نوابوں کی نگری کے طور پر مشہور ٹونک شہر میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد پرشیئن (فارسی) ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں قرآن مجید کا ایک ایسا نادر و نایاب نسخہ موجود ہے، جس کی لمبائی 10 فٹ 5 انچ اور چوڑائی 7 فٹ 6 انچ ہے۔
اس نسخے کے تعلق سے یہ بھی مشہور ہے کہ' یہ دنیا کا سب سے طویل نسخہ ہے، حافظ و قاری غلام احمد نے اس نسخہ کی کتابت کی ہے۔ اس نسخہ کو دیکھنے کے لیے ملک و بیرونی ممالک سے سیاح یہاں کا سفر کرتے ہیں'۔
مولانا ابوالکلام آزاد عربی فارسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ملازم مولانا جمیل احمد نے بتایا کہ حاجی محمد شیر خان نے چتوڑ گڑھ والوں کی خواہش پر قرآن مجید کے اس نادر نسخہ کو ترتیب دلوایا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ' اس قرآن مجید میں جس کاغذ کا استعمال کیا گیا ہے وہ سارے ہینڈ میڈ کاغذ ہیں، یہ قرآن مجید خط نستعلیق پر مبنی ہے۔