کاشی کے سرزمین پر پیدا ہوئی چھبیلی منو کی شادی جھانسی کے مہاراشٹرا گنیش مندر میں گنگا دھر سے شادی ہوئی اور شادی کے بعد وہ ایک رانی بن گئیں اور پھر یہ سفر بھارت کی آزادی تک جاری رہی اور وہاں پہنچ کر رانی لکشمی بائی بن گئیں۔
بھارت کی پہلی آزادی کی لڑائی میں رانی لکشمی بائی نے انگریزوں کے خلاف میدان کارزار میں جس طرح مقابلہ کیا اور انگریزوں کی کمر توڑ دی جسے بھارت ہی نہیں دنیا نے ان کی مردانی قوت کا لوہا مانا۔
اور شاید اسی لیے شاعر نے ان قصیدے پڑھے 'خوب لڑی مردانی وہ تو جھانسی والی رانی تھی'۔ اسی لیے 19 نومبر کو ان کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے۔
جھانسی کی رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش ہر سال جھانسی میں مختلف طرقیے سے بنایا جاتا ہے اور اس موقعے پر شہر کو دلہن کی طرح سے ساجایا جاتا ہے۔ ان تاریخی مقامات پر جن کا تعلق رانی لکشمی بائی سے ہوتا ہے مختلف پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
رانی لکشمی بائی کی یوم پیدائش ہے رانی لکشمی بائی کی پیدائش سے متعلق اختلافات ہیں سرکاری دستاوزات کے مطابق ان کی پیدائش 1835 میں ہوئی تھی جبکہ متعدد جانکار کا کہنا ہے کہ ان کی پیدائش سنۂ 1828 میں ہوئی تھی۔
مہاراشٹرا گنیش مندر کے چیئر مین گجانن کھانولکر کہتے ہیں کہ بیٹھور کی منو اس مندر میں آکر لکشمی بائی بنی راجا گنگا دھر راؤ کے ساتھ ان کی شادی اسی مندر میں اختتام پذیر ہوئی۔
ان کے مطابق رانی لکشمی بائی اور گنگا دھر راؤ کی شادی 19 مئی سنۂ 1842 میں ہوئی تھی۔
جھانسی میں قائم مہاراشٹرا گنیش مندر کے پجاری وشرام تامبے نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران کہا کہ یہاں شادی ہونے کے بعد انہیں مہارانی کا لقب ملا تھا تاریخ میں دو ہی مہارانی ہوئی ہیں ایک مہارانی وکٹوریہ اور دوسری مہارانی لکشمی بائی۔
اس کے بعد تاریخ میں کسی اور کو مہارانی کا لقب نہیں ملا۔ یہاں آنے کے بعد انہوں نے پوری اقتدار اپنے ہاتھوں میں لے لیا، اس کی وجہ یہ تھی کہ گنگا دھر راؤ بیمار رہا کرتے تھے جس کی وجہ سے اقتدار کی باگ ڈور ان کے ہاتھوں میں سونپ دی گئی۔
مندر میں نصب تختی پر بھی ان کی تاریخ پیدائش 1842 ہی ذکر ہے حالانکہ انہوں نے بھی اپنی پیدائش کی تاریخ میں اختلاف کی بات تسلیم کی تھی ان کا کہنا تھا کہ ان کے اباء اجداد میں بھی ان کی تاریخ پیدائش میں اختلاف رہا ہے۔