رامپور میں سپرنٹینڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار مشرا کے ذریعہ جرائم اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی جا رہی مہم کے تحت سواٹ اور تھانہ گنج کی پولیس کی مشترکہ ٹیم کے ذریعہ یہ کارروائی کی گئی۔
پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بدمعاش جس کے پاس ایک دیسی ساخت کی بندوق بھی ہے اور وہ کسی بڑی واردات کو انجام کو انجام دینے کے لیے اپنے ساتھیوں کا انتظار کر رہا ہے۔
جس کے بعد پولیس فوری طور پر چوکی منڈی سے 500 میٹر دور کھود گاؤں کی جانب جانے والے راستے پر داہنے ہاتھ پر آم کے باغ میں پہنچی۔
جرائم پیشہ ملزم کو پولیس نے پیر میں گولی مارکر گرفتار کیا تب پولیس ٹیم کو آتا دیکھ کر ایک بدمعاش نے پولیس ٹیم پر فائر کیا اور پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی فائر کیا جس سے ایک بدمعاش کے پیر میں گولی لگی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
زخمی ملزم کو پولیس نے علاج کے لیے ضلع اسپتال داخل کرایا ہے۔
پولیس نے اس تعلق سے بتایا کہ گرفتار شدہ ملزم کا نام سبحان عرف پپو ہے جو گاؤں خضر پور تھانہ عظیم نگر کا رہنے والا ہے اور اس کے پاس سے ایک دیسی ساخت کی بندوق اور زندہ کارتوس برآمد کیا گیا ہے، مزید یہ کہ پولیس کپتان نے ملزم کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو 15000 روپئے نقد انعام سے بھی نوازا ہے۔