اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

راشن کی عدم دستیابی سے عوام پریشان

رامپور میں خوراک کی فراہمی سے متعلق مستحقین کی شکایتوں کو سننے اور اس کو حل کرنے کے لیے 'کھادھیہ سمادھان دیوس' کا اہتمام کیا گیا۔

رامپور میں راشن دستیاب نہ ہونے سے عوام پریشان

By

Published : Jun 27, 2019, 3:01 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں راشن سے محروم افراد نے تحصیل صدر پہنچ کر راشن کارڈ اور خوراک ڈیلرز سے متعلق اپنی شکایتیں درج کروائی ہیں۔

رامپور میں راشن دستیاب نہ ہونے سے عوام پریشان

رامپور میں راشن سے محروم افراد نے تحصیل صدر پہنچ کر راشن کارڈ اور خوراک ڈیلروں سے متعلق اپنی شکایتیں درج کروائیں۔

یہاں ایسے کارڈ دہندہ بھی اپنی شکایتیں لے کر پہنچے جنہیں تقریباً ایک برس سے راشن نہیں ملا ہے، راشن۔ خوراک کی فراہمی نہیں ہونے کی وجہ سے غریب خاندان سخت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

شہرہی نہیں بلکہ گاؤں اور دیہاتوں تک اکثر لوگوں کی یہی شکایتیں ہیں کہ انہیں راشن ڈیلرز کی جانب سے یا تو راشن دیا ہی نہیں جارہا ہے یا صارفین کو ملنے والے کوٹے سے کافی کم راشن دیا جا رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ان کے کنبہ کے افراد کے نام راشن کارڈ سے ختم کر دیے جاتے ہیں جب وہ اس کی شکایت کرتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ انٹرنیٹ کی فہرست میں آپ کا نام شامل نہیں ہے۔

وہیں کچھ کارڈ ہولڈرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی متعلقہ دفتر میں راشن ڈیلرز کے خلاف شکایتیں بھی قبول نہیں کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ متاثرہ صارفین سرکاری دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک جاتے ہیں۔

غور طلب رہے کہ رامپور کی تحصیل صدر میں خوراک کی فراہمی سے متعلق مستحقین کی شکایتوں کو سننے اور اس کو حل کرنے سے متعلق 'کھادھیہ سمادھان دیوس، کا اہتمام کیا گیا۔ عوام نے بڑی تعداد میں یہاں پہنچ کر اپنی شکایات افسران کے سامنے پیش کیں۔

اس موقع پر فوڈ انسپیکٹر شرد کمار سنگھ نے کہا کہ یہاں تمام صارفین کی شکایات کو سنا جائے گا اور اس کا حل بھی کیا جائے گا۔ خوراک فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے اس محکمہ کا چارج سمبھالا ہے ان کی حتی الامکان کوشش یہ رہتی ہے کہ تمام ضرورتمندوں تک خوراک کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details