اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا - ramadan

ملک کے مختلف حصوں میں ماہ مقدس رمضان المبارک کا چاند آج نظر آ گیا ہے لہذا کل (25 اپریل کو) پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند
رمضان المبارک کا چاند

By

Published : Apr 24, 2020, 7:55 PM IST

Updated : Apr 24, 2020, 9:03 PM IST

ملک کے متعدد علاقوں میں چاند دیکھے جانے کی اطلاع ملی ہے اور ادارہ شرعیہ اور امارت شرعیہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

رمضان المبارک کا چاند، ویڈیو

امارت شرعیہ نے لیٹر جاری کرتے ہوئے چاند نظر آنے کی تصدیق کی اور لکھا کہ '29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا ہے۔ اس لحاظ سے 25 اپریل 2020 کو پہلا روزہ ہوگا۔

رمضان المبارک کا چاند

اسی طرح دہلی کی فتحپوری مسجد اور کولکاتا کی مسجد ناخدا مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی رمضان کے چاند کی تصدیق کی ہے۔

رمضان المبارک کا چاند

ریاست اتر پردیش کے ضلع وارانسی میں بھی رمضان المبارک کا چاند دیکھا گیا اور اس کی تصدیق رویت ہلال کمیٹی کے رکن مولانا ہارون رشید نقشبندی نے کی ہے۔

رمضان المبارک کا چاند

انہوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بنارس و اطراف کے علاقوں میں چاند کی رویتِ عام ہوئی ہے اور آج سے فرزندانِ توحید نماز تراویح ادا کریں گے نیز کل پہلا روزہ ہوگا۔

Last Updated : Apr 24, 2020, 9:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details