اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تاریخ داں رامچندر گوہا گرفتار - NEWS

سی اے اے احتجاج: پولیس نے بنگلورو میں ایک مظاہرے کے دوران مورخ رامچندر گوہ سمیت 30 افراد کو حراست میں لیا ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جنوبی ہند کی ریاستیں تلنگانہ اور کرناٹک میں بھی اس کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

تاریخ داں رامچندر گوہا کو کیا گیا گرفتار
تاریخ داں رامچندر گوہا کو کیا گیا گرفتار

By

Published : Dec 19, 2019, 11:47 AM IST

Updated : Dec 19, 2019, 2:14 PM IST

تاریخی داں رامچندر گوہا کو آج بنگلورو میں شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران حراست میں لیا گیا۔ وہ شہر کے ٹاؤن ہال میں ایک مظاہرے میں شریک تھے، جہاں کل شام دفعہ 144 نافذ کردی گئی تھی۔

تاریخ داں رامچندر گوہا گرفتار

مورخ رامچندر گوہ کو پولیس نے آج بنگلورو میں شہریت کے قانون کے خلاف احتجاج کے دوران درجنوں افراد سمیت حراست میں لے لیا گیا ۔ 61 سالہ تاریخ داں ٹاؤن ہال میں ہو رہے ایک مظاہرے میں حصہ لے رہے تھے۔
رامچندر نے کہا "مجھے گاندھی کا پوسٹر دکھانے اور پریس کو آئین کے بارے میں بات کرنے پر پولیس نے حراست میں لیا ہے۔"

"پولیس مرکزی حکومت کی ہدایت پر کام کررہی ہے۔ ہم ایک قوم کے ساتھ امتیازی سلوک کے خلاف ، پرامن انداز میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یہاں دیکھیں ، سب پر امن طور پر احتجاج کر رہے ہیں۔ کیا آپ نے کوئی تشدد دیکھا ہے؟"

Last Updated : Dec 19, 2019, 2:14 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

NEWS

ABOUT THE AUTHOR

...view details