اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی بروقت فراہمی کا شکریہ' - 'لاک ڈاؤن کے دوران اناج کی بروقت فراہمی کا شکریہ'

مرکزی وزیر رام ویلاس پاسوان نے ایف سی آئی کے ملازمین کا وقت پر اناج سٹورس تک پہنچانے کا شکریہ ادا کیا۔

RAM VILASRAM VILAS
RAM VILAS

By

Published : Apr 4, 2020, 4:53 PM IST

مرکزی وزیر رام ویلاس پاسوان نے فوڈ کارپورین 'ایف سی آئی' میں کام کرنے والوں سبھی ملازمین کا اپنے ٹویٹر ہینڈل سے شکریہ ادا کیا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایف سی آئی کے ملازمین نے ملک بھر میں اسٹورس تک غلہ پہنچایا ہے۔

اپنے ٹویٹر ہنیڈل پر ٹویٹ میں رام ویلاس پاسوان نے لکھا 'میں سبھی 80 ہزار ایف سی آئی ملازمیں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اس کے علاوہ جو لوگ ضلعی اور بلاک کی صطح پر کام کر رہے ہیں ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں'۔

پاسوان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا 'ایف سی آئی کی جانب سے 477 ریل ریکس میں تقریباً 13 لاکھ 36 ہزار ٹن غلہ ملک بھر میں سپلائی کیا گیا ہے، میں ایف سی آئی کے سبھی 80 ہزار ملازمین اور ضلعی و بلاک لیول کے ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہیں کی وجہ سے ملک میں 81 کروڑ عوام تک غلہ پہنچے گا'۔

انہوں نے لکھا 'ایف سی آئی نے راشن کی بروقت ترسیل کی ہے، ایف سی آئی کی جانب سے 24 مارچ کے بعد سے 13 لاکھ 36 ہزار ٹن غلہ ملک بھر میں اسٹورس تک پہنچایا ہے'۔

وزیر اعظم نرندر مودی نے 24 مارچ کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، اور یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک نافذ رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details