اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

ایودھیا معاملہ: فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا: سبرامنیم

سوامی نے دعوی کیا کہ مندر کے حق میں سارے ثبوت دستیاب ہیں اس لیے انہیں لگتا ہے کہ مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائےگی۔

فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا: سبرامنیم

By

Published : Sep 15, 2019, 12:05 AM IST

Updated : Sep 30, 2019, 3:51 PM IST

بی جے پی کے سینیئر رہنما سبرامنین سوامی نے دعوی کیا ہے کہ ایودھیا قضیے کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر آئے گا، اور متنازعہ زمین پر جلد ہی رام مندر کی تعمیر کا کام شروع ہوجائےگا۔

سوامی نے کہا کہ ایودھیا معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں یومیہ بنیاد پر ہورہی ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں رام جنم بھومی پر پوجا پاٹھ کرنے کے لیے آئین کے بنیادی ڈھانے کی بنیاد پر اپنا حق مانگا ہے۔ اس لیے سپریم کورٹ کا فیصلہ عقیدے کی بنیاد پر ہی آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے بھی سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ وہاں پہلے مندر تھا۔ مسجد بعد میں تعمیر کی گئی تھی اس لیے اس زمین کو ہندوؤں کو دے دینا چاہئے۔

سوامی نے دعوی کیا کہ مندر کے حق میں سارے ثبوت دستیاب ہیں اس لیے انہیں لگتا ہے کہ مندر کی تعمیر جلد ہی شروع ہوجائےگی۔ متنازع زمین کے آس پاس 67 ہیکٹر زمین مرکزی حکومت کے ماتحتی میں ہے۔

اس زمین کو حکومت رام جنم بھومی کو دے دےگی جس میں تعمیراتی کام شروع کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 0.3 ہیکٹر زمین کا ہی معاملے پر فیصلہ ہونا۔ باقی 67 ہیکٹر زمین تو مرکزی حکومت کے پاس پہلے سے ہی ہے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 3:51 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details